چار دنوں کی راحت کے بعد دہلی میں آج ایک بار پھر صبح دھند چھائی رہی جس سے
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 50 میٹر سے بھی کم دوری تک ہی
دیکھا جا سکتا تھا۔ اس سبب سے کم سے کم تین بین اقوامی پروازوں کو دہلی کی
بجائے دوسرے ہوائی اڈوں پر اترنا پڑا اور کئی دیگر اڑانیں متاثر ہوئیں۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ بدھ سے قومی دارالحکومت میں
تین چار دنوں تک صبح دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ خلیج
بنگال میں آنیوالے طوفان سے مشرق سے چلنے والی تیز ہواؤں نے اترپردیش کی
دھند کو دہلی تک پہنچا دیا ہے۔ تین بین اقوامی پروازوں کو دہلی کی جگہ نزدیکی ہوائی اڈوں پر اتارنے کے
علاوہ کئی طیاروں کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔ ان کی پرواز میں تاخیر
ہوئی۔ وارانسی، پٹنہ اور لکھنؤ میں بھی گھنی دھند کی وجہ وہاں کے لئے کچھ
پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔تاہم طیاروں کا آپریشنل مکمل طور پر بند نہیں
ہوا ہے۔